جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن اعلان داخلہ 2024 و طریقہ کار

جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی
اعلان داخلہ برائے تعلیمی سال 46-1445ھ

جامعہ و شاخہائے جامعہ میں جدید داخلہ صرف درج ذیل درجات میں ہو گا:

  • تخصص في الحديث
  • تخصص في الفقہ
  • تخصص في الدعوة والارشاد
  • تجويد للعلماء: غیر رہائشی صرف جامعہ مرکز
  • دوره حدیث
  • سابعہ: غیر رہائشی مدرسہ تعلیم الاسلام گلشن عمر ، رہائشی مدرسہ عربیہ اسلامیہ ملیر میں
  • اولی: مرکز میں غیر رہا ئشی، بقیہ تمام شاخوں میں رہائشی
  • اعداد یہ اول: مرکز میں غیر رہائشی، مدرسہ رحمانیہ بلال کالونی میں رہائشی
  • تمهیدی: مرکز میں غیر رہائشی اور مدرسہ عربیہ اسلامیہ ملیر میں رہائشی
  • اعداد یہ اول طالبات: مرکز و مدرسه آمنہ للبنات
  • اولی طالبات: مرکز و مدرسہ آمنہ للبنات
  • حفظ: رہائشی مدرسہ عربیہ اسلامیہ چلیا ٹھٹھہ
  • . ابتدائیہ قاعدہ و ناظرہ: غیر رہائشی

درجه ثانیہ تا درجہ سادسہ داخلہ کی گنجائش نہیں ہے۔

داخلے کے لیے آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ :

بروز جمعرات 21 مارچ 2024 ء بمطابق 10 رمضان المبارک 1445ھ تا بروز بدھ 17 اپریل 2024ء بمطابق 7 شوال المکرم 1445ھ

www.banuri.edu.pk/online-admission

 تحریری امتحان  (اعدادیہ اول تا دورہ حدیث):
بروز ہفتہ 20 اپریل 2024ء بمطابق 10 شوال المکرم 1445ھ

تحریری امتحان (تخصصات و تجوید للعلماء):
بروز ہفتہ 27 اپریل 2024ء بمطابق 17 شوال المکرم 1445ھ
تحریری امتحان میں شرکت کے لیے وفاق المدارس کا رجسٹریشن کارڈ اور قومی شناختی کارڈ لازمی ہے۔

تقریری امتحان (اعداد یه اول تا دوره حدیث):
بروز منگل 23 اپریل 2024ء بمطابق 13 شوال المکرم 1445ھ

 قدیم طلبہ کا تجدید داخلہ:
بروز ہفتہ ، اتوار اور پیر مورخہ 20، 21 اور 22 اپریل 2024ء بمطابق 10، 11 اور 12 شوال

شرائط داخلہ
جامعہ وشاخہائے جامعہ میں تعلیمی سال 1445-1446ھ میں درج ذیل درجات میں داخلوں کی محدود گنجائش ہے۔ داخلہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ بروز بدھ 17 اپریل بمطابق 7 شوال 1445ھ ہے۔ اس کے بعد داخلہ کے لیے رجسٹریشن نہیں ہوگی۔

 

نمبر شمار مطلوبہ درجہ شرط اہلیت
1 تخصص فی الفقہ دورہ حدیث میں ممتاز  (480 نمبر)
2 تخصص فی الفقہ (فاضل جامعہ) دورہ حدیث کے تینوں امتحانات میں 70 فیصد  (1540 نمبر)
3 تخصص فی الحدیث دورہ حدیث 70 فیصد (420 نمبر)
4 تخصص  فی الدعوۃ والارشاد دورہ حدیث میں 70 فیصد (420 نمبر)
5 تجوید للعلماء دورہ حدیث میں 50 فیصد (300 نمبر) (حافظ قرآن قابل ترجیح)
6 دورہ حدیث سابعہ میں جید جدا (360 نمبر)
7 سابعہ سادسہ میں جید جدا (360 نمبر)
8 درجہ اولیٰ متوسطہ سوم میں جید یا مڈل پاس
9 اعدادیہ اول پانچویں جماعت پاس
10 تمہیدی عمر 10 سے 12 سال
11 اعدادیہ اول طالبات جماعت سوم پاس، ناظرہ قرآن مجید
12 اولیٰ طالبات میٹرک پاس
13 دراسات دینیہ کم از کم عمر 20 سال
14 حفظ درست قاعدہ و ناظرہ ، عمر 9 سال
15 ابتدائیہ (قاعدہ و ناظرہ) کم از کم عمر 5 سال

داخلہ کی مرحلہ وار ترتیب

پہلا مرحلہ:          آن لائن رجسٹریشن (یہاں کلک کریں)

پہلا مرحلہ:
یہ مرحلہ بروز جمعرات 21 مارچ 2024، بمطابق 10 رمضان المبارک 1445ھ سے بروز بدھ 17 اپریل 2024، بمطابق 7 شوال المکرم 1445ھ تک جاری رہے گا

دوسرا مرحلہ:
کوائف کی چیکنگ اور رقم الجلوس کا اجراء ( بروز جمعرات 18 اپریل بمطابق 8 شوال المکرم 1445ھ)

تیسرا مرحلہ:
تحریری امتحان (بروز ہفتہ 20 اپریل 2024، بمطابق 10 شوال المکرم 1445ھ)
تحریری امتحان ( تخصصات و تجوید للعلماء) (بروز ہفتہ 27 اپریل 2024 ء بمطابق 17 شوال المکرم 1445ھ)

چوتھا مرحلہ:
تجوید  کا جائزہ  +تقریری امتحان  + تقسیم بطاقۃ القبول (بروز منگل 23 اپریل 2024ء بمطابق 13 شوال المکرم 1445ھ)

آغاز تعلیمی سال:
بروز جمعرات 25 اپریل 2024 ء بمطابق 15 شوال المکرم 1445ھ

نوٹ:

  1. پہلا مرحلہ آن لائن ہوگا یعنی آن لائن داخلہ کے لیے https://www.banuri.edu.pk/student-online-login وزٹ کریں۔
  2. دوسرا مرحلہ کوائف چیکنگ ، رقم الجلوس کا اجرا بروز جمعرات 18 اپریل بمطابق 8  شوال کو ہوگا۔ جس میں جامعہ مرکز کے لیے داخلہ کے امیدوار طلبہ مرکز اور شاخوں کے لیے داخلہ کے امیدوار طلبہ مطلوبہ شاخ میں رجوع کریں گے۔
  3. تیسرا مرحلہ تحریری امتحان  بروز ہفتہ 20 اپریل 2023ء بمطابق 10 شوال المکرم 1445ھ کو ہوگا۔ جامعہ مرکز کے لیے داخلہ کے امیدوار طلبہ مرکز میں اور شاخوں کے امیدوار طلبہ مطلوبہ شاخ میں امتحان دیں گے۔
  4. ادارہ اپنے طور پر بھی کوائف کی پڑتال کرے گا کوائف کی صحت اور پڑتال کے بارے میں ادارے کی رائے حتمی ہوگی۔
  5. جامعہ مرکز میں تخصصات اور دورہ حدیث کے علاوہ تمام درجات میں داخلے غیررہائشی ہیں۔
  6. رہائشی داخلے کے لیے شاخ کا انتخاب کریں۔
  7. شعبہ حفظ میں رہائشی داخلہ صرف مدرسہ عربیہ اسلامیہ چلیا ٹھٹھہ میں ہو گا۔

داخلہ کے لیے درج ذیل کوائف ہمراہ لائیں

  1. جامعہ کی ویب سائٹ پر فارم بھرنے کے بعد جامعہ کی طرف سے جاری کردہ آن لائن رجسٹریشن نمبر پیش کریں۔
  2. 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ اصلی شناختی کارڈ اور اس کی دو عدد فوٹو کاپی لائیں اور حالیہ بنی ہوئی دو تصویریں لائیں۔
  3. 18 سال سے کم عمر کے طلبہ فارم ب اور حالیہ بنی ہوئی دو تصویریں لائیں۔
  4. داخلے کے خواہش مند تمام طلبہ اپنے والد / رشتہ دار سرپرست کے شناختی کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی اور فون نمبر لائیں۔
  5. سابقہ وفاقی درجہ کی کشف الدرجات یا وفاق کا مصدقہ نتیجہ اور اس کی ایک فوٹو کاپی لائیں۔
  6. درجہ اولیٰ کے علاوہ تمام درجات کے طلبہ وفاق المدارس کا رجسٹریشن کارڈ لازمی طور پر پیش کریں۔
  7. درجہ اولیٰ کے لیے متوسطہ سوم کا کشف الدرجات یا مڈل کا مصدقہ سرٹیفکیٹ اور اس کی فوٹو کاپی لائیں۔

نوٹ: سرپرست رشتہ دار سے مراد طالب علم کا وہ قریبی عزیز ہوگا جو طالب علم کی ہر قسم کی ضمانت اٹھائے، ادارے کی طلب پر حاضر ہوسکے نیز تجدید داخلہ کے وقت تحریری ضمانت نامہ بھی جمع کرائے۔

جدید داخلے کے لیے تقریری وتحریری امتحان کی کتب کی تفصیل

 

نمبر شمار مطلوبہ درجہ تحریری امتحان تقریری امتحان
1 تخصصات ترمذی، شرح نخبۃ الفکر، منتخب الحسامی، ہدایہ جلد رابع ہدایہ جلد ثالث
2 تجوید للعماء بنیادی تجوید، صرف و نحو ناظرہ مکمل قرآن مجید
3 دورہ حدیث مشکوٰۃ المصابیح، شرح نخبۃ الفکر ہدایہ جلد رابع  ، مکمل پارہ عم حفظ
4 سابعہ جلالین، ہدایہ جلد ثانی شرح العقائد
5 اولیٰ آٹھویں جماعت کی اردو، ریاضی اور انگریزی / یادداشت
6 اعدادیہ اول جماعت پنجم کی اردو، انگریزی، سائنس اور ریاضی
7 تمہیدی اردو و انگریزی ( حروف تیجی )، ریاضی (1 سے 100 تک گنتی)
8 دراسات دینیہ ناظرہ قرآن مجید اور اردو نوشت وخواند
9 اعدادیہ اول طالبات جماعت سوم کی اردو، انگلش ، ریاضی
10 اولی طالبات میٹرک کی انگلش ، ریاضی اور اردو
11 حفظ درست ناظره قرآن مجید
12 ابتدائیہ قاعده و ناظره

ملحوظہ: تمام درجات کے  تحریری امتحان میں خوش نویسی اور عربی انشاء کے نمبرات بھی شامل ہوں گے۔

قدیم طلبہ کے لیے تجدید داخلہ کا طریقہ کار

جامعہ وشاخہائے جامعہ کے قدیم طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جامعہ وشاخہائے جامعہ میں نئے تعلیمی سال 45-1444ھ کے لیے تمام قدیم طلبہ کو اپنے داخلے کی تجدید کرانا لازمی ہے، بصورت دیگر ایسے طلبہ کا داخلہ کالعدم تصور کیا جائے گا۔

تاریخ تجدید داخلہ:             1، 2 اور 3   مئی 2023ء بروز پیر، منگل اور بدھ  بمطابق (تقریباً) 10، 11 اور 12 شوال المکرم 1444ھ

تمام طلبہ درج بالا تاریخ تک اپنی اپنی شاخوں میں پہنچ جائیں۔

ہدایات برائے تجدید داخلہ

  1. مرکز کے طلبہ کا تجدید داخلہ مرکز میں اور شاخ کے طلبہ کا متعلقہ شاخ میں ہوگا۔
  2. جو طلبہ ایک شاخ سے دوسری شاخ یا مرکز میں منتقل ہوں گے ان کا تجدید داخلہ بھی ان کی متعلقہ شاخ میں ہوگا۔
  3. تجدید داخلہ کے لیے درج ذیل کوائف ہمراہ لائیں:

1)   اپنا سابقہ کوائف فارم متعلقہ ناظم دفتر سے حاصل کرکے اس کے مندرجات کی تصحیح کریں۔

2)   18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ اصلی شناختی کارڈ اور اس کی ایک عدد فوٹو کاپی لائیں۔

3)   تمام قدیم طلبہ اپنے رشتہ دار سرپرست کے شناختی کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی اور فون نمبر لائیں۔

4)   جن طلبہ کے گزشتہ سال کے کوائف ناقص تھے وہ مطلوبہ کوائف اپنے ہمراہ ضرور لائیں۔

5)   سابقہ دینی وعصری تعلیم کی تمام اسناد کی ایک ایک مصدقہ فوٹو کاپی اپنے ہمراہ لائیں۔

نوٹ:

  1. تجدید داخلہ کی کارروائی سے قبل تمام طلبہ اپنے سر کے بال جامعہ کے ضابطہ کے مطابق درست کرکے آئیں۔

رابطہ نمبر : (صبح 8 تا 12)
021-34913570-34123366

شیئر کریں

2 Responses

رائے

فہرست

اپڈیٹ شدہ

اشتراک کریں

سبسکرائب کریں

نئے اپڈیٹس بارے معلومات حاصل کریں۔ اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور سبسکرائب بٹن دبائیں۔ شکریہ

سوشل میڈیا

مشہور مدارس