جامعہ دار العلوم حقانیہ داخلہ 2026 کا طریقہ کار

مارچ 27, 2026

تعلیمی سال ۱۴۴۷-۱۴۴۸ مطابق 2026-2027

دورہ حدیث

داخلہ فارم یہاں پُر کریں اور ڈاؤن لوڈ کریں:  فارم لنک

Haqqania Admission

جدید طلبہ : داخلہ فارم 11 شوال مطابق 31 مارچ بروز منگل اور 12 شوال مطابق 1 اپریل بروز بدھ صبح کے وقت فارم وصول کیا جائے گا۔

اولی ، ثانیہ ، ثالثہ ، اور موقوف علیہ

مورخہ 13 شوال مطابق 2 اپریل بروز جمعرات صبح کے وقت فارم وصول کیا جائے گا۔ اور اسی دن ظہر کو داخلہ امتحان ہوگا۔

درجہ متوسطہ میں وہ طلباء داخلہ لے سکتے ہیں جو ساتویں جماعت پاس ہوں۔

درجہ رابعہ ، خامسہ ، سادسہ ، تکمیل

مورخہ 15 شوال مطابق 4 اپریل بروز ہفتہ صبح کے وقت فارم وصول کیا جائے گا۔ اور اسی دن ظہر کو داخلہ امتحان ہوگا۔

درجہ تمہیدیہ معہد اللغۃ العربیۃ

بروز پیر 17 شوال مطابق 6 اپریل 2026 کو ہوگا۔

درجہ تمہیدیہ معہد اللغۃ العربیہ کیلئے عمر کی حد 18 سال یا اس سے کم ۔ ناظرہ و قرآن تجوید کے ساتھ پڑھا ہو، نیز حافظ قرآن کو ترجیح دی جائے گی۔

تجوید للحفاظ ، تجوید للعلماء

بروز بدھ 19 شوال مطابق 8 اپریل 2026 کو ہوگا۔

تخصص فی الحدیث، تخصص فی الدعوۃ و العقیدۃ، تخصص فی التفسیر و علومہ، تخصص فی اللغہ العربیہ، تجوید

بروز منگل 18 شوال 1447 کو ہوگا۔

تخصص فی التفسیر و علومہ کے لیے شہادۃ العالمیہ ( کم ازکم 70 فیصد نمبرات)، کم از کم میٹرک یا اس کے مساوی استعداد ( انگریزی، اردو)، تفسیر و علوم تفسیر سے اچھی مناسبت کا ہونا ضروری ہے، تجوید کی اچھی استعداد والے کو ترجیح دی جائے گی۔

تخصص فی التفسیر و علومہ کے لیے شہادۃ العالمیہ ( کم ازکم 70 فیصد نمبرات)، کم از کم میٹرک یا اس کے مساوی استعداد ( انگریزی، اردو)، علم کلام  سے اچھی مناسبت کا ہونا ضروری ہے، تجوید کی اچھی استعداد والے کو ترجیح دی جائے گی۔

نوٹ: تخصص فی الحدیث کا دورانیہ دو سال کا ہوگا۔

تخصص فی الفقہ والافتاء

بروز اتوار 16 شوال مطابق 5 اپریل  2026 صبح 9 بجے کو ہوگا۔

نوٹ: تخصص فی الفقہ کا دورانیہ دو سال کا ہوگا۔

شعبہ حفظ

ٹیسٹ اور انٹرویو 12، 13 شوال مطابق 1 ، 2  اپریل بروز بدھ جمعرات صبح 9:00 کو دارالعلوم حقانیہ میں ہوگا۔

صرف وہ امیدوار درخواست دیں جو قرآن ناظرہ سے پڑھ چکے ہوں۔ عمر ۱۳ سال سے متجاوز نہ ہو۔ دو پارے پہلے سے یاد کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔

 قدیم طلباء کرام

تمام درجات کے قدیم طلبہ 10 شوال مطابق 30  مارچ 2026 کو حاضری یقینی بنائیں۔

تمام قدیم طلباء کرام کا داخلہ رجسٹریشن کارڈ پر ہوگا لہذا قدیم طلباء اپنے ساتھ رجسٹریشن کارڈ ضرور لائیں۔

قدیم طلباء کیلئے جو تاریخ مقرر کی گئی ہے وہ حتمی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی طالبعلم کو داخلہ نہیں ملے گا۔

نوٹ : داخلہ کے خواہشمند طلباء کے لئے نادرا شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے اور جو امیدواران نابالغ ہیں وہ اپنے والد صاحب کا نادرا شناختی کارڈ ضرور لائیں اور ساتھ تین عدد پاسپورٹ سائز رنگین تصاویر بھی ضروری ہیں۔

ہر درجہ میں داخلہ کے لئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحتانی درجات کے اصلی سندات کا برائے معائنہ دکھانا لازمی ہے اور ساتھ ان ہی اسناد کے دوعدد فوٹوسٹیٹ بھی لانا ضروری ہے۔

درس نظامی شعبہ بنات

تمام قدیم طالبات (خاصہ سال اول تا عالمیہ سال دوم) بروز پیر  10 شوال بمطابق 30 مارچ۔
تمام جدید طالبات (عالمیہ سال دوم) بروز منگل 11 شوال بمطابق 31 مارچ  2026، بروز بدھ  12شوال بمطابق 1 اپریل۔
خاصہ سال اول، خاصہ سال دوم، عالمیہ سال اول بروز جمعرات 13 شوال بمطابق 2  اپریل 2026۔
عالیہ سال اول، عالیہ سال دوم بروز ہفتہ  15 شوال بمطابق 4 اپریل 2026۔

جو غیر ملکی طلباء جامعہ میں داخلہ کے خواہشمند ہوں وہ پاکستانی ویزہ اور دیگر ضروری دستاویزات اپنے ساتھ ضرور لائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے