جامعہ فریدیہ اسلام آباد اعلان داخلہ 2024 و طریقہ کار

داخلہ برائے جدید طلبہ درجہ ثانیہ تا سابعہ

جدید آنے والے طلبہ کا تحریری امتحان ان شاء اللہ 11 شوال بمطابق 21 اپریل بروز اتوار ہو گا۔ البتہ داخلہ فارم 10 شوال بروز ہفتہ ظہر کے بعد سے حاصل کر سکیں گے۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ ہی کا شفوی امتحان اور جائزہ 12 شوال بمطابق 22 اپریل بروز پیر ہوگا اور اس میں کامیاب ہونے والے طالب علم کا داخلہ حتمی ہو گا۔ مذکورہ درجات کا دوسرا تحریری ٹیسٹ بصورت گنجائش 13 شوال بمطابق 23 اپریل بروز منگل ہو گا۔

شرائط

  1. درجہ ثانیہ میں داخلہ کے لیے وفاق کا رجسٹریشن کارڈ اور سابقہ مدرسہ کا تصدیق نامہ ہمراہ لائیں۔ اور اس کی فوٹو کاپی فارم داخلہ کے ساتھ چسپاں کریں۔
  2. ثالثہ تا ثامنہ میں داخلہ کے خواہشمند  طلبہ تحتانی اسناد وفاق المدارس کے سالانہ امتحان کا مصدقہ نتیجہ ہمراہ لائیں ۔ اور اس کی فوٹو کاپی فارم داخلہ کے ساتھ چسپاں کریں۔
  3.  تمام درجات میں اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور اپنا اصل شناختی کارڈ لانا ضروری ہے۔ اور اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی فارم کے ساتھ چسپاں کریں۔
  4. داخلہ فارم صرف امیدوار ہی وصول کر سکے گا۔

درجہ ثامنہ اور تجوید کا جدید داخلہ صرف تقریری ہو گا جو 10 شوال بمطابق 20 اپریل بروز ہفتہ سے لے کر 15 شوال بمطابق 25 اپریل بروز جمعرات تک رہے گا۔ مکمل کوائف اور شرائط کے بغیر داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

شرائط برائےعربی معهد

  •  درجہ ثانیہ معہد میں عربی کا ذوق رکھنے والے طلباء کو عربی تکلم کے امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد داخلہ دیا جائے گا۔
  • ثالثہ معہد، رابعہ معہد اور خامسہ معہد میں داخلے کے لیے گزشتہ درجات عربی معہد میں پڑھا ہوا ہونا ضروری ہے۔
  • معہد کے لیے مطلوبہ استعداد کے ساتھ ساتھ عربی تکلم کے شفوی امتحان میں پاس ہونا بھی ضروری ہے۔

داخلہ برائے جدید طلبہ درجات متوسطہ، اولی، تخصصات و تجوید

جدید طلبہ میں سے ابتدائیہ ( پانچویں) متوسطه دوم (چھٹی، ساتویں) درجہ اولی اور درجات تخصص والوں کا باقاعدہ داخلہ ان شاء اللہ العزیز 12 شوال 1445ھ بمطابق 22 اپریل 2024 بروز پیر صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شروع ہو گا۔ البتہ ان درجات کے طلباء فارم داخلہ 10 شوال بروز ہفتہ نماز ظہر کے بعد سے حاصل کر سکیں گے۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کا ہی شفوی امتحان و جائزہ 13 شوال مطابق 23 اپریل بروز منگل ہو گا۔ تقریری امتحان و جائزہ میں کامیابی کے بعد داخلہ حتمی ہو گا مذکورہ درجات کا بصورت گنجائش دوسرا تحریری امتحان 14 شوال بمطابق 24 اپریل بروز بدھ صبح ساڑھے آٹھ بچے ہو گا۔

نوٹ: جن طلباء کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو وہ اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور اس کی فوٹو کاپی فارم داخلہ کے ساتھ چسپاں کریں اور جن طلباء کا اپنا شناختی کارڈ نہ بنا ہو وہ اصل فارم ” ب ” یا برتھ سرٹیفیکیٹ "ہمراہ لائیں اور اس کی فوٹو کاپی اور اپنے والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی داخلہ فارم کے ساتھ چسپاں کریں۔ داخلہ فارم صرف امیدوار وصول کر سکے گا۔

شرائط برائے داخلہ درجات متوسطہ

  1. درجات متوسط میں نیا داخلہ صرف ابتدائیہ (پانچویں) اور متوسطہ دوم (چھٹی، ساتویں) میں ہو گا اور اس کے لیے طالب علم کے سرپرست کا خود ہمراہ آنا ضروری ہو گا، اس کے بغیر داخلہ نہیں ہو گا۔
  2. جماعت هشتم، نہم، اور دہم میں داخلہ بالکل نہیں ہو گا۔
  3. درجہ ابتدائیہ ( پانچویں) درجہ متوسطه دوم (چھٹی ساتویں) کے لیے ذی استعداد طلبہ کو ہی اہلبیت کی معیار پر داخلہ دیا جائے گا۔
  4. درجہ ابتدائیہ (پانچویں) میں داخل ہونے والے طالب علم کی عمر 13 سال اور متوسطہ دوم (چھنی، ساتویں) میں داخل ہونے والے طالب علم کی عمر 14 سال ہو۔ اس سے زائد عمر کے طالب علم داخلہ کے اہل نہیں ہوں گے۔
  5. درجات متوسطہ میں طالب علم کے حافظ ہونے کی صورت میں اس امیدوار کو داخلہ دیا جائے گا جس کے حفظ کی منزل پختہ ہو گی، حافظ کو ترجیحی بنیادوں پر داخلہ دیا جائے گا۔ درجہ ابتدائیہ اور متوسط دوم کے طلبہ کے لیے منزل کی پختگی کے اعزازی 10 نمبر ہوں گے۔
  6. ابتدائیہ (پانچویں) متوسطہ دوم (چھٹی ساتویں) میں داخل ہونے والے طلبہ کے ساتھ سرپرست کا آنا ضروری ہے سر پرست میں والد، چچا،دادا، نانا، بھائی اور ماموں شامل ہیں۔ محرم رشتہ دار کے بغیر کوئی کسی کا سر پرست نہیں بن سکتا۔ اگر کسی شرعی عذر کی وجہ سے حقیقی سر پرست نہ آسکتا ہو تو ایسا طالب علم کسی معتمد عالم دین کی تحریران کے مکمل پتہ اور فون کے ساتھ ہمراہ لے کر آئے۔

نوٹ: درجات متوسطہ کے جائزے کے وقت سرپرست کا طالب علم کے ساتھ موجود ہونا ضروری ہو گا نیز امیدوار کے ساتھ اصل فارم "ب” کا موجود ہونا بھی ضروری ہے۔

شرائط داخلہ برائے درجہ اولی

  1. درجہ اولی میں داخلہ کے لیے میٹرک پاس یا وفاق المدارس کے تحت متوسطہ پاس ہونا ضروری ہے لہذا اس درجہ میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کے لیے میٹرک یا متوسطہ کی سند یا متوسطہ کا مصدقہ نتیجہ ہمراہ لانا ضروری ہے۔
  2. درجہ اولی میں داخلے کے لیے میٹرک کی سند / ڈی ایم سی کی فوٹو کاپی کے ساتھ اصل سند / ڈی ایم۔ سی ہمراہ لانا بھی ضروری ہے۔
  3. درجہ اولی میں طالب علم کے حافظ ہونے کی صورت میں اس امیدوار کو داخلہ دیا جائے گا۔ جس کے حفظ کی منزل پختہ ہوگی، حافظ کو ترجیحی بنیادوں پر داخلہ دیا جائے گا۔

نوٹ: اگر کسی امیدوار نے میٹرک کا امتحان دے دیا ہے لیکن نتیجہ ابھی تک نہیں آیا تو وہ نہم کی ڈی، ایم سی اور میٹرک کی رول نمبر سلپ ضرور ہمراہ لے کر آئیں۔

شرائط برائے داخلہ تخصصات

ایک سالہ تخصص فی الافتاء
درس نظامی سے فارغ التحصیل ہو اور اچھی استعداد کا حامل ہو۔ میٹرک پاس ہو یا اس کے مساوی استعداد ہو۔
تخصص فی اللغۃ 
درس نظامی سے فارغ التحصیل ہو اور عربی زبان سے دلچسپی رکھتا ہو۔ کم از کم سادسہ پڑھا ہوا ہو، اور ممتاز کی تقدیر میں کامیاب ہوا ہو۔ وفاق کا مصدقہ نتیجہ یا سند اور یا مدرسہ کا تصدیق نامہ ہمراہ لانا ضروری ہے۔

شرائط برائے داخلہ تجوید

وفاق المدارس سے حفظ کا امتحان پاس کیا ہو اور اس کا مصدقہ نتیجہ یا سند ہمراہ لانا ضروری ہے۔ روزانہ ایک پارہ منزل دہرائی کرکے سنا سکتا ہو۔ کم از کم پرائمری پاس یا اس کے مساوی استعداد کا حامل ہو۔

نوٹ: امتحان ہال میں موبائل فون لانے کی بالکل اجازت نہیں ہوگی اگر کسی کے پاس موبائل پایا گیا تو اس کو امتحان ہال سے نکال دیا جائے گا۔

جدید داخلہ برائے شعبہ حفظ

درجہ حفظ کے جدید داخلے 12 شوال، 22 اپریل بروز پیر سے شروع ہوں گے۔

شرائط: امیدوار ناظرہ قرآن روانی سے پڑھ سکتا ہو۔ پرائمری پاس ہو یا اس کے مساوی استعداد ہو۔ عمر کی حد 8 سے 12 سال ہو۔ فارم "ب” اور سرپرست بھی موجود ہو۔

تجدید داخلہ برائے قدیم طلبہ درجہ کتب

  • قدیم طلبہ 10 شوال 1445 بمطابق 20 اپریل 2024 بروز ہفتہ اپنی سالانہ تعلیمی رپورٹ کے ساتھ جامعہ پہنچ جائیں۔ اگر تعلیمی رپورٹ موصول نہ ہوئی ہو تو اپنے ساتھ سرپرست کو لانا ضروری ہوگا ورنہ داخلہ کی تجدید نہ ہوگی۔
  • 10 شوال (20) اپریل بروز ہفتہ سر کے بال صاف کروا کر اپنی تعلیمی رپورٹ جمع کرائیں۔ اور درجہ سابعہ کی درسگاہ سے اپنی داخلہ پرچی وصول کریں۔
  • 11 شوال (21) اپریل بروز اتوار عصر تک قدیم طلبہ لازمی طور پر جامعہ پہنچیں اور اپنے داخلہ کی تجدید کرائیں اگر کوئی قدیم طالب علم 11 شوال تک جامعہ حاضر نہ ہوا تو اس کا داخلہ کا لعدم قرار دے دیا جائے گا اور اس کی جگہ نئے طالب علم کو داخلہ دیا جائے گا اگر کسی قدیم طالب علم کا واقعی عذر ہے تو باقاعدہ تحریری رخصت لینا ضروری ہے۔

نوٹ: تخصص سال دوم اور تجوید سال دوم کے طلباء کا 10 شوال کو جامعہ میں پہنچنا ضروری نہیں بلکہ 14 شوال بمطابق 24 اپریل بروز بدھ پہنچیں اور سر کے بال صاف کروا کر بروز جمعہ مغرب کے بعد داخلہ پرچی حاصل کریں۔

تجدید داخلہ برائے قدیم طلبہ شعبہ حفظ

  • درجہ حفظ کے قدیم طلبہ 9 شوال (19) اپریل بروز جمعہ  شام تک پہنچ جائیں۔
  • 10 شوال (20) اپریل بروز ہفتہ کو درجہ حفظ کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
  • جو قدیم طلبہ 10 شوال 20، اپریل بروز ہفتہ شام تک حاضر نہیں ہوں گے ان کا داخلہ منسوخ ہو جائے گا اور انکی جگہ نئے طلباء کو داخلہ دے دیا جائے گا۔

جامعہ کے تمام قدیم طلبہ جنہوں نے اپنا سامان جامعہ میں رکھا ہوا ہو گا۔ 11 شوال (21) اپریل بروز اتوار شام تک اپنا سامان بہر صورت اٹھا لیں۔ اس کے بعد جامعہ ان کے سامان کی حفاظت کا ذمہ دار نہیں ہو گا اور وہ سامان جلد ہی نیلام کر دیا جائے گا۔

 

آغاز اسباق

17 شوال (27) اپریل بروز ہفتہ با قاعدہ تعلیمی سال کا افتتاح ہو گا اور پڑھائی شروع ہو جائے گی۔
غیر تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ جامعہ میں داخلہ کے لئے رجوع نہ کریں۔ ایسے طلبہ کا اگر جامعہ میں کسی طرح داخلہ ہو بھی گیا تو جامعہ کی تعلیمی کمیٹی انہیں جامعہ سے فارغ کرنے کی مجاز ہوگی۔

شیئر کریں

رائے

فہرست

اپڈیٹ شدہ

اشتراک کریں

سبسکرائب کریں

نئے اپڈیٹس بارے معلومات حاصل کریں۔ اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور سبسکرائب بٹن دبائیں۔ شکریہ

سوشل میڈیا

مشہور مدارس