دار العلوم وقف دیوبند اعلان داخلہ 2025 طریقہ کار، ہدایات

اپریل 1, 2025

جدید داخلوں سے متعلق اہم ہدایات

آن لائن داخلے کے لئے یہاں کلک / ٹیپ کریں

  1. نئے تعلیمی ۔ سال بابت ۴۶ – ۱۴۴۵ ھ سے جدید داخلے کے نظام کو طلبہ کی سہولت کی خاطر آن لائن کیا جا رہا ہے، درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ کی تقسیم کا عمل بذریعہ ویب سائٹ مورخہ ۱۰ رمضان المبارک ۱۴۴۶ ھ سے شروع ہو رہا ہے۔
  2. تقسیم درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ بذریعہ ویب سائٹ کا یہ نظام مورخہ ۱۳ شوال المکرم ۱۴۴۶ ھ تک جاری رہے گا۔ جدید داخلے کے امید وار طلبہ اس کا خاص خیال رکھیں کہ ۱۳ شوال کے بعد تقسیم درخواست کا عمل جاری نہیں رہے گا۔

دار العلوم وقف دیوبند اعلان داخلہ 2025 طریقہ کار، ہدایات

دار العلوم وقف دیوبند داخلہ برائے شعبہ تجوید

دار العلوم وقف دیوبند داخلہ برائے شعبہ تجوید

 

تکمیل افتاء

دارالعلوم وقف کے جو فارغ طلبہ آئندہ تعلیمی سال ۴۶-۱۴۴۷ ھ میں شعبہ افتاء میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ اس کا دھیان رکھیں کہ شعبہ افتاء میں داخلہ کی درخواستیں انہیں طلبہ کی قبول کی جائیں گی جنہوں نے دورہ حدیث شریف کے سالانہ امتحان میں کم از کم 80 فیصد اوسط حاصل کیا ہو، اگر کسی کا سالانہ امتحان کا اوسط کم ہوگا تو اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ جن کی درخواستیں ضابطہ کے مطابق ہوں گی ان کا ہدایہ اولین اور نور الانوار کا تحریری امتحان ۱۷  شوال المکرم ۱۴۴۶ ھ کو منعقد ہوگا۔ درخواست داخلہ ۱۵ شوال ۱۴۴۶ھ  تک ہی جمع کی جائے گی ، اس کے بعد کوئی
درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

تخصص فی الافتاء ( سال دوم ) 

تخصص فی الافتاء تکمیل افتاء کا سال دوم ہے، اس شعبہ کے لئے تکمیل افتاء ( سال اول) کے چار ممتاز طلبہ درخواست برائے داخلہ داخل کرنے کے مجاز ہوں گے جن میں سے دو طلبہ کا بذریعہ انٹرویو داخلہ لیا جائے گا، نیز درخواست برائے داخلہ کے ہمراہ تکمیل افتاء سال اول کی تمرین کی کاپی بھی دفتر تعلیمات میں جمع کرنی ہوگی ، اس شعبہ میں داخلہ کے لئے دیگر ترجیحات کے ساتھ تمرین فتاوی کی کاپی امتیازی ہونا بھی ضروری ہے، تمرین فتاوی کی کاپی کی مکمل جانچ اور انٹرویو میں کامیابی کی شرط کی بنیاد پر تخصص فی الافتاء ( سال دوم ) کے لئے داخلہ منظور ہو سکے گا۔ اس شعبہ کے لئے درخواست برائے داخلہ داخل کرنے کی آخری تاریخ ۱۵ شوال المکرم ۱۴۴۶ ھ ہے، اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔ جب کہ تقریری امتحان مؤرخہ  ۱۷ شوال المکرم ۱۴۴۶ ھ کو منعقد کیا جائے گا۔

شعبہ تدريب فی التدریس

شعبہ تدريب في التدریس کیلئے دار العلوم وقف دیوبند کے دورۂ حدیث شریف اور دیگر تخصصات و تکمیلات کے وہ متصل الدراسہ فضلاء درخواست داخل کرنے کے مجاز ہوں گے، جنہوں نے اعلی و معیاری نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہوں اور دوران تعلیم ان کی اخلاقی کیفیت قابل اطمینان رہی ہو، اس شعبہ میں داخلہ کیلئے بعد اجرائے نتائج امتحان سالانہ تا ۲۰ رمضان المبارک ۱۴۴۶ و درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ داخل کی جاسکتی ہے، سال رواں درخواست دہندگان میں سے ایک لائق و فاق فاضل کا بذریعہ انٹرویو مرحلہ وار انتخاب عمل میں آئے گا۔ مرحلہ اولی یعنی سال اول میں عمدہ و مثبت کار کردگی کی بناء پر ہی مرحلہ تانیہ یعنی سال دوم کے لئے ترقی عمل میں آئے گی ۔ اس دورانیہ میں منتخب فاضل کو منجانب ادارہ معقول وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ اس شعبہ میں داخلہ کے مجاز و متمنی افراد کا نحومیر، ہدایۃ النحو، کافیہ، علم الصیغہ ، شرح تہذیب ، قدوری ، کنز الدقائق، قطبی ، گلستاں کا تقریری امتحان مؤرخہ ۵ شوال المکرم ۱۴۴۶ ھ کو ہو گا، ان کتب کی جانچ کے علاوہ مجموعی استعداد کو بھی میزان اختبار پر لایا جائے گا۔

حجۃ الاسلام اکیڈمی

شعبہ بحث و تحقیق حجۃ الاسلام اکیڈمی میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ اس کا دھیان رکھیں کہ انہیں طلبہ کی درخواست قبول کی جائیں گی جنہوں نے دورہ حدیث شریف کے سالانہ امتحان میں اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہو، اگر کسی کا سالانہ امتحان کا اوسط کم ہو گا تو اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ جن کی درخواستیں ضابطہ کے مطابق ہوں گی ان کا تحریری امتحان ۲۵ رشوال المکرم ۱۴۴۶ ھ کو ہوگا ۔
درخواست داخلہ ۲۴ شوال ۱۴۴۶ ھ تک جمع کی جائے گی ، اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں ہوگی۔

شعبہ انگریزی 

شعبہ انگریزی کے داخلہ امتحان میں شرکت کیلئے کسی بھی ادارہ سے دورہ حدیث شریف میں اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کرنا شرط ہے، اگر کسی کتاب میں اوسط کم ہوگا تو اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔ جن کی درخواستیں ضابطہ کے مطابق ہوں گی ان کا تحریری امتحان ۲۱ شوال المکرم ۱۴۴۶ھ کو منعقد ہوگا ۔ تحریری امتحان میں کامیاب طلبہ تقریری امتحان میں شرکت کے مجاز ہوں گے اور دونوں امتحان میں کامیاب طلبہ کا داخلہ
برائے شعبہ انگریزی منظور کیا جائے گا۔
درخواست داخلہ ۲۰ شوال ۱۴۴۶ ھ تک ہی جمع کی جائے گی، اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

تکمیل تفسیر

دار العلوم وقف کے جو فارغ طلبہ آئندہ تعلیمی سال ۴۶-۱۴۴۵ ھ میں تکمیل تفسیر میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ اس کا دھیان رکھیں کہ تکمیل تفسیر میں داخلہ کی درخواستیں انہیں طلبہ کی قبول کی جائیں گی جنہوں نے دورۂ حدیث شریف کے سالانہ امتحان میں کم از کم 65 فیصد اوسط حاصل کیا ہو، اگر کسی کا سالانہ امتحان کا اوسط کم ہوگا تو اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ جن کی درخواستیں ضابطہ کے مطابق ہوں گی ان کا جلالین شریف اور الفوز الکبیر کا تحریری امتحان ۲۱ شوال المکرم ۱۴۴۶ ھ کو منعقد ہوگا۔
درخواست داخلہ ۲۰ شوال ۱۴۴۶ھ تک ہی جمع کی جائے گی ، اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

تکمیل ادب

دار العلوم وقف کے جو فارغ طلبہ آئندہ تعلیمی سال ۴۶-۱۴۴۵ ھ میں تکمیل ادب میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ اس کا دھیان رکھیں کہ تکمیل ادب میں داخلہ کی درخواستیں انہیں طلبہ کی قبول کی جائیں گی جنہوں نے دورہ حدیث شریف کے سالانہ امتحان میں کم از کم 70 فیصد اوسط حاصل کیا ہو ، اگر کسی کا سالانہ امتحان کا اوسط کم ہو گا تو اس کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ جن کی درخواستیں ضابطہ کے مطابق ہوں گی ان کا تحریری امتحان ۱۷ شوال المکرم ۱۴۴۶ھ کو ہو گا۔ تحریری امتحان میں کامیاب طلبہ کا تقریری امتحان ہوگا ، دونوں امتحان میں کامیاب طلبہ تکمیل ادب میں داخلہ کے مستحق قرار پائیں گے۔
درخواست داخلہ ۱۵ شوال ۱۴۴۶ ھ تک ہی جمع کی جائے گی، اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

درخواست شرکت امتحان کے لئے

یہاں کلک / ٹیپ کریں

اہم ہدایات

دار العلوم وقف دیوبند داخلہ برائے شعبہ تجوید 1

دار العلوم وقف دیوبند داخلہ برائے شعبہ تجوید 2

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے