جامعہ فاروقیہ کراچی اعلان داخلہ 2026 و طریقہ کار

مارچ 22, 2026

تاریخ داخلہ برائے جدید و قدیم طلباء کرام

جامعہ فاروقیہ کراچی میں سال 46-1445 قدیم وجدید طلبہ کرام کے لیے تمام درجات بشمول تخصصات میں داخلوں کا آغاز 28 مارچ 2026ء بروز ہفتہ بمطابق 8 شوال 1447 سے ہو گا۔

قدیم طلبہ کی آمد کی آخری تاریخ 12 شوال 1447 ھ  بمطابق 1 اپریل 2026 ہے۔

جدید طلبہ کے لیے ضروری دستاویزات ۔ ایک عدد تازہ تصویر، اصلی شناختی کارڈ ، 18 سال سے کم عمر کے لیے نادرا کاب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ مع والد کے شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لائیں اور سابقہ درجہ کے کشف الدرجات

برائے اولی

 میٹرک کا اصل سرٹیفیکیٹ ، یا اصل مارک شیٹ بمع فوٹو کاپی ہمراہ لانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ درجہ اولی میں داخلے کے لئے میٹرک پاس ہو نا شرط ہے۔

 

برائے ثانیہ تا تخصصات

مطلوبہ کوائف کے ساتھ ضروری ہے کہ وفاقی درجات میں ممتاز / جید جدا تقدیر کے ساتھ پاس ہو۔
کشف الدرجات ( وفاق المدارس) کی فوٹو کاپی۔
غیر وفاقی درجات والے طلباء سابقہ مدرسے کا تصدیق نامہ ضرور ہمراہ لائیں۔

 

دو سالہ تخصص فی الفقہ والافتاء

نمایاں خصوصیات

فتوی نویسی کی عملی مشق۔ مطالعہ کے لیے سازگار ماحول۔ تخریج وتحقیق کی عملی مشق۔ علم میراث کی عملی مشق ۔ فلکیات۔ تخریج اوقات صلاة۔ تخریج سمت قبلہ ۔ رویت ہلال۔ کتب فقہ کا تعارف اور ان سے استفادہ کا طریقہ۔ کمپیوٹر کلاس / خوشخطی

قواعد وضوابط

  • داخلہ کے لیے صرف وہ طلبہ درخواست دیں جو دورہ حدیث کے امتحان میں ممتاز یا جید جدا میں کامیاب ہوں۔
  • داخلہ کے لیے امیدوار طلبہ سے تقریری و تحریری امتحان لیا جائے گا۔
  • تحریری امتحان میں سلیقہ تحریر، مضمون نویسی کو خاص طور پر مد نظر رکھا جائے گا۔
  • امتحان کے ساتھ جائزہ بھی ہوگا اور داخلہ اسی پر موقوف ہوگا۔
  • دوران تعلیم دار الافتاء سے متعلق قواعد وضوابط اور اوقات کی پابندی لازمی ہوگی اور بیرون جامعہ امامت ، مؤذنی اور تدریس کی اجازت نہیں ہوگی۔

درخواست 08 شوال المکرم 1447 سے جمع کروائی جاسکتی ہے۔

 

 

ایک سالہ تخصص فی الحديث

خصوصیات
حفظ حدیث۔ وفيات المحد ثین۔ علم مصطلح الحدیث۔ فن جرح و تعدیل۔ تخریج احادیث۔ موضوع (من گھڑت) احادیث کی معرفت۔  تحقیق مخطوطات۔ اردو عربی مقالہ نویسی۔ کمپیوٹر کلاس / خوشخطی۔

قواعد و ضوابط

  1.  داخلہ کے لیے صرف وہ طلبہ درخواست دیں جو دورہ حدیث کے امتحان میں ممتاز یا جید جدا میں کامیاب ہوں۔
  2. داخلہ کے لیے امیدوار طلبہ سے تقریری و تحریری امتحان لیا جائے گا۔
  3. تحریری امتحان میں سلیقہ تحریر و مضمون نویسی کو خاص طور پر مد نظر رکھا جائے گا۔
  4. امتحان کے ساتھ جائزہ بھی ہوگا اور داخلہ اسی پر موقوف ہوگا۔
  5. دوران تعلیم دار الافتاء سے متعلق قواعد وضوابط اور اوقات کی پابندی لازمی ہوگی اور بیرون جامعہ امامت ، مؤذنی اور تدریس کی اجازت نہیں ہوگی۔

درخواست 08 شوال المکرم 1447 سے جمع کروائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے