دار العلوم کراچی اعلان داخلہ 2026 و طریقہ کار

جنوری 21, 2026

اعلان داخلہ برائے تعلیمی سال   ۴۸- ۱۳۴۷ھ بمطابق 2026ء

شعبہ دارالقرآن 

  • دار القرآن شعبہ جامعہ دارالعلوم کراچی میں داخلہ کے خواہشمند حضرات ۴ تا ۹ شعبان المعظم ۴۷ ھ بمطابق 24 تا 29 جنوری 2026ء بروز ہفتہ تا جمعرات رجسٹریشن کیلئے دفتر دار القرآن صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تشریف لائیں۔
  •  رجسٹریشن کے وقت بچے کی عمر 6 تا 9 سال ہونی چاہئے نیز داخلہ صرف درجہ قاعدہ و ناظرہ میں ہو گا۔
  •  رجسٹریشن کیلئے نادرا کا ”ب“ فارم ساتھ لانا لازمی ہے۔
  • رجسٹریشن کی فیس مبلغ = / 100 روپے ہے جو نا قابل واپسی ہو گی ۔

التخصص في الدعوة والارشاد میں داخلہ

جامعہ دارالعلوم کراچی میں درجہ  التخصص في الدعوة والارشاد کے سال اول کیلئے تعلیمی سال ۴۸-۱۴۴۷ ھ مطابق 2026  میں جدید داخلے کئے جائیں گے۔

اس تخصص کا مقصد یہ ہے کہ اچھی استعداد رکھنے والے فارغ التحصیل علماء کو معاصر ضرورتوں کے مطابق مؤثر دعوت و تبلیغ اور اصلاح وارشاد کے کام کیلئے تیار کیا جائے۔ چنانچہ اس شخص کیلئے دو سالہ جامع نصاب مقرر کیا گیا ہے جس میں ایک مؤثر داعی و مبلغ کیلئے مطلوب ضروری معلومات اور عملی تربیت شامل ہے، نیز اردو کے علاوہ عربی اور انگریزی زبان کی تعلیم اور ان تینوں زبانوں کی تحریر و تقریر کی مشق پر خصوصی توجہ دیجاتی ہے تا کہ اس تخصص سے فارغ ہونے والے حضرات بیرون ملک بھی حسب ضرورت عربی اور انگریزی زبانوں میں دعوت و اصلاح کا کام وہاں کی ضروریات کے مطابق بحسن و خوبی انجام دے سکیں۔

شرائط داخلہ
(۱) کسی معروف دینی درسگاہ سے دورۂ حدیث میں درجہ ممتاز یا کم از کم ۷۰ فیصد نمبر لے کر کامیابی کی سند کا حامل ہو۔
(۲) فقہ اور علم کلام سے اچھی مناسبت ہو ۔
(۳) تحریر صاف ستھری اور اردو، عربی اور انگریزی میں سے کسی ایک زبان میں اچھی تحریر لکھنے کی صلاحیت ہو ۔
(۴) تجوید کی اچھی استعداد ہو ۔
(۵) کم از کم میٹرک معیاری درجہ میں پاس کیا ہو یا اس کے مساوی استعداد کی انگریزی سے واقفیت ہو۔

وضاحت نمبر ۱: داخلہ کے لئے تحریری امتحان داخلہ اور زبانی جائزہ لیا جائے گا۔ ان دونوں میں کامیابی کے بعد ہی داخلہ دیا جا سکے گا۔
وضاحت نمبر ۲: اس درجے میں زیادہ سے زیادہ بیس (۲۰) طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ امتحان داخلہ میں کامیابی کے نمبروں کو انتخاب کا معیار بنایا جائے گا۔

جامعہ کے طلبہ کے لئے تصویری موبائل فون کا استعمال بالکلیہ ممنوع ہے، نہ درسگاہ میں اس کی اجازت ہے اور نہ ہی دار الاقامہ میں، البتہ سادہ موبائل بغیر میموری کارڈ کے، غیر تعلیمی اوقات میں بوقت ضرورت استعمال کرنے کی اجازت ہے لیکن درسگاہوں میں سادہ موبائل لانا بھی ممنوع ہے۔ اسی طرح دیگر ایسی چیزیں جو طلبہ کے علمی مشاغل میں مخل ہوتی ہیں مثلاً ریڈیو، ٹیپ ریکارڈر ، وغیرہ ان پر بھی دارالطلبہ کی حدود میں پابندی عائد ہے۔ اس لئے آنے والے طلبہ یہ چیزیں ساتھ نہ لائیں۔

امتحان داخلہ ان شاء الله بروز اتوار ۱۶ شوال  ۱۴۴۷ھ،  (۵ اپریل ۲۰۲۶ء) کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں منعقد ہوگا ۔ جو طلبہ مندرجہ بالا شرائط کے تحت اعلیٰ درجے میں کامیاب ہوں گے، ان کو قیام وطعام اور مبلغ دو ہزار چار سو بیس روپے ماہانہ وظیفے کے ساتھ داخلہ دیا جائے گا۔

نوٹ : حسب سابق اس سال بھی آن لائن داخلہ کی سہولت موجود ہے ، آن لائن داخلے ۱۷ ء  رمضان المبارک سے شروع ہو جائیں گے ، خواہشمند طلبہ اس کے مطابق درخواست دیں اور جامعہ میں  ہفتہ ۱۵ شوال سے پہلے تشریف نہ لائیں۔ اس سے قبل دار العلوم ان کے قیام و طعام کا ذمہ دار نہ ہوگا۔

شعبہ کتب میں داخلہ

تعلیمی سال ۴۸ – ۱۴۴۷ ھ کے لئے مرحلہ متوسطہ ، شعبہ درس نظامی اور درجہ تخصصات میں جدید طلبہ کے داخلے حسب معمول آن لائن کئے جائیں گے۔

آن لائن داخلہ فارم پر کرنے اور ارسال کرنے کی تاریخ :
مرحلہ متوسطہ ، درس نظامی ، درجات تخصصات، تجوید للعلماء اور دراسات دینیہ میں جدید داخلے کے امیدوار بروز ہفتہ ۷ ا  رمضان المبارک ۷ ۱۴۴ ھ مطابق ۷  مارچ ۲۰۲۶ سے ۶  شوال ۱۴۴۷ ھ مطابق ۲۶ مارچ ۲۰۲۶ ء تک آن لائن داخلہ کے لئے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

  • جدید طلبہ آن لائن داخلہ فارم پر کرنے کے بعد اسی ویب سائٹ پر اپنے داخلہ فارم کا اسٹیٹس چیک کرتے رہیں، اور اس میں درج ہدایات کے مطابق عمل کریں۔

شرائط : ہر جدید امیدوار کا پہلے تحریری امتحان لیا جائے گا ، اس میں کامیاب ہونے والے طلبہ کا تقریری جائزہ ہوگا۔ دونوں جائزوں میں کامیابی داخلے کیلئے ضروری ہوگی۔ مرحلہ متوسطہ اور درس نظامی کے درجات کے تحریری امتحانات غالباً ۱۰ شوال مطابق ۳۰ مارچ ۲۰۲۶، پیر کے روز ہوں گے۔
ان جدید طلبہ کو تحریری امتحان داخلہ میں شرکت کا اہل سمجھا جائے گا جن کے سابقہ اکثر وفاقی  سالوں کے نتائج ممتاز یا کم از کم ۷۰ فیصد ہوں ۔
آن لائن داخلہ فارم پر کرنے کا لنک talimatjduk.com ہے۔
داخلہ کے تمام خواہشمند طلبہ اپنی سابقہ اصل تعلیمی اسناد اور کشف الدرجات ساتھ لائیں ۔
دورۂ حدیث شریف میں داخلہ کیلئے دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ یہ بھی شرط ہے کہ طالب علم وفاق المدارس کا دورہ حدیث شریف کا سالانہ امتحان دینے کا اہل ہو یعنی سابقہ وفاقی درجات کا امتحان دے کر کامیاب ہو چکا ہو۔
اسباق ان شاء الله تعالی بروز پیر۱۷ شوال ۱۴۴۷ ھ (۱/۶ پریل ۲۰۲۶ء) سے شروع ہونا متوقع ہیں۔
۱۴  سال سے کم عمر رکھنے والے جدید طالب علم کو اقامتی داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
جامعہ کے طلبہ کے لئے تصویری موبائل فون کا استعمال بالکلیہ ممنوع ہے ، نہ درسگاہ میں اس کی اجازت ہے اور نہ ہی دار الاقامہ میں ، البتہ سادہ موبائل بغیر میموری کارڈ کے ، غیر تعلیمی اوقات میں بوقت ضرورت استعمال کرنے کی اجازت ہے لیکن درسگاہوں میں سادہ موبائل لانا بھی ممنوع ہے۔ اسی طرح دیگر ایسی چیزیں جو طلبہ کے علمی مشاغل میں مخل ہوتی ہیں مثلاً ریڈیو، ٹیپ ریکارڈر وغیرہ ان پر بھی دارالطلبہ کی حدود میں پابندی عائد ہے۔ اس لئے آنے والے طلبہ یہ چیز میں ساتھ نہ لائیں۔
دوران تعلیم عصری مضامین کے امتحان کے لیے خصوصی اجازت ضروری ہے۔ جس کی تفصیل ذیل میں وضاحت نمبر ۳ میں ملاحظہ ہو۔
کسی بھی طالب علم کو داخلہ نہ دینے کی وجوہ کا اظہار دارالعلوم کے ذمہ نہیں۔

وضاحت نمبر ۱

ان شاء اللہ تعالیٰ دار العلوم / گلشن اقبال اور نانکواڑہ کی درس نظامی کیلئے بھی جدید داخلہ مذکورہ بالا تاریخ سے شروع ہوگا۔

وضاحت نمبر ۲

پاکستانی شہریت نہ رکھنے والے شائقین داخلہ کے لئے پاکستانی تعلیمی یادینی مدارس ویزا (Study Viza) ہونا ضروری ہے، اس کے بغیر داخلہ کے لئے رجوع نہ فرمائیں۔

وضاحت نمبر ۳

عصری تعلیم کے امتحانات سے متعلق ہدایات
جامعہ دار العلوم کراچی میں مرحلہ عامہ (درجہ اولی ، درجہ ثانیہ ) اور مرحلہ عالمیہ ( درجہ سابعہ، درجہ دورہ حدیث ) کے طلباء کو عصری تعلیم کے امتحانات دینے کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ مرحلہ عامہ (درجہ اولی ، درجہ ثانیہ ) کے جن طلباء کا میٹرک کا امتحان باقی ہو اور ان کا امتحان کراچی بورڈ سے ہو تو ایسے طلباء صرف پرچے والے دن کی رخصت حاصل کر سکتے ہیں ، دوسرے شہر سے امتحان دینے کی اجازت نہیں ہے۔
دیگر مراحل ، مرحلہ خاصہ، عالیہ اور تخصصات کے طلبہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق عصری تعلیم کے امتحان دینے کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔
عصری تعلیم کے امتحان دینے کی اجازت صرف ان طلباء کو دی جائے گی جن کا نتیجہ امتحان سالانہ میں 70 فیصد ہو۔
عصری تعلیم کے امتحانات صرف کراچی بورڈ سے ہی دینے کی اجازت ہے۔ لہذا کسی اورشہری صوبے سے داخلہ بھیجنے کی صورت میں عصری تعلیم کے امتحانات دینے کے خواہشمند طالب علم کو اپنا امتحانی سینٹر کراچی بورڈ سے تبدیل کرانا ضروری ہوگا۔ بصورت دیگر (کسی اور شہر سے) عصری تعلیم کے امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایسے طلباء عصری تعلیم کے امتحان دینے کی اجازت کے لئے اپنی درخواستیں نگران جماعت زید مجدہم کے پاس مزید کارروائی کے لئے جمع کروادیں ۔
اجازت حاصل کئے بغیر عصری امتحان میں شرکت کرنا منع ہے۔
ضروری اطلاع
آن لائن داخلہ کارروائی سے متعلق مندرجہ بالا امور میں کوئی تحدید یا ترمیم کرنی پڑی تو اس کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

عميد الدراسات
جامعہ دارالعلوم کراچی

متعلقہ مواد

3 پر “دار العلوم کراچی اعلان داخلہ 2026 و طریقہ کار” جوابات

  1. ابن فضل عثمانی

    زبردست قواعد و ضوابط پر دلی سکون ملا

  2. منظور احمد

    داخلہ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے