تربیت کے اسلامی و نبوی اصول
اس وقت ہمارامعاشرہ تنزلی کی ا ٓخری حدود کوچھورہاہے۔اسلامی،اصلاحی اوراخلاقی اقدارناپیدہوتی جارہی ہیں۔ جرائم کی شرح میں خوف ناک حدتک اضافہ ہوچکاہے۔زندگی کے قیمتی لمحات اورشباب کی تمام ترتوانائیاں لایعنی اوربے مقصداشغا ل میں صرف ہورہی ہیں۔اس کے اسباب وعوامل پر غورکیاجائے توبنیادی وجہ یہ سمجھ آتی ہے کہ معاشرے کی ساکھ کوقائم رکھنے والے مصلحین کی طرف سے تربیت جیسے اہم فریضے کے حوالے سے پہلوتہی کی جارہی ہے
