وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ضمنی امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ضمنی امتحان برائے 1444ھ /2023ء کے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید کی جانب سے نتائج کا اجراء کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ضمنی امتحان 29/شوال سے یکم ذی القعدہ 1444 مطابق 20 تا 22 مئی کو منعقد ہوئے تھے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے ضمنی امتحان برائے 1444ھ/2023ء کے نتائج کا اعلان آج بروز اتوار 11/جون 2023ء کو کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ستاون ہزار پانچ سو چھیاسی (57586) طلباء و طالبات کیلئے تین سو انیس (319) امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔جس میں اٹھارہ ہزار پانچ سو بیاسی (18582) طلباء میں سے سولہ ہزار چھ سو سڑسٹھ (16667) طلباء شریک ہوئے،گیارہ ہزار ایک سو پینتالیس(11145) طلباء پاس اور پانچ ہزار پانچ سو بائیس (5522) ناکام ہوئے۔طلباء کی کامیابی کا مجموعی تناسب 66.9 فیصد رہا۔اسی طرح انتالیس ہزار چار (39004) طالبات میں سے چھتیس ہزار پانچ سو ایک طالبات نے امتحان میں شرکت کی،جس میں پچیس ہزار چھ سو دو (25602) طالبات پاس اور دس ہزار آٹھ سو ننانوے(10899) طالبات ناکام ہوئیں۔طالبات کی کامیابی کا مجموعی تناسب 70.1 فیصد رہا۔جبکہ مجموعی طور ستاون ہزار پانچ سو چھیاسی (57586) طلباء وطالبات میں سے ترپن ہزار ایک سو اڑسٹھ (53168) طلباء وطالبات نے امتحان میں شرکت کی،ان شرکاء میں سے چھتیس ہزار سات سو سینتالیس (36747) نے کامیابی حاصل کی جبکہ سولہ ہزار چار سو اکیس (16421) ناکام ہوئے۔کامیابی کا مجموعی تناسب 69.1 فیصد رہا۔دریں اثناء قائدین وفاق المدارس نے کامیاب طلباء وطالبات،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور صرف انیس دنوں کی قلیل مدت میں نتائج تیار کرنے پر مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید اور ان کے معاونین ودفتری عملہ کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔نیز وفاق المدارس نے نتائج کا اجراء اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کردیا ہے۔

میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

نتیجہ یہاں دیکھیں

شیئر کریں

One Response

رائے

فہرست

اپڈیٹ شدہ

اشتراک کریں

سبسکرائب کریں

نئے اپڈیٹس بارے معلومات حاصل کریں۔ اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور سبسکرائب بٹن دبائیں۔ شکریہ

سوشل میڈیا

مشہور مدارس