دار القرآن شعبہ جامعہ دار العلوم کراچی میں (لڑکوں کیلئے) داخلہ کا طریقہ کار بابت تعلیمی سال ۴۵-۱۴۴۴ھ مطابق 24-2023ء
(1)۔ دار القرآن میں داخلہ کے خواہشمند حضرات ۱۵-۱۶ شعبان ۱۴۴۴ھ مطابق 8-9 مارچ 2023ء بروز بدھ جمعرات کو "فارم برائے اندراج” دفتر دار القرآن سے حاصل کرنے کے لئے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تشریف لائیں۔
(2)۔ فارم برائے اندراج میں کوائف مکمل لکھ کر ۱۸-۱۹ شعبان ۱۴۴۴ھ مطابق 11-12 مارچ 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک دفتر دار القرآن میں لازمی جمع کروادیں، اس کے بعد فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔
(3)۔ داخلہ کے خواہشمند طلباء کا تعلیمی و ذہنی سطح سے متعلق جانچ کا عام معلوماتی جائزہ ۲۰-۲۱ شعبان مطابق 13-14 مارچ بروا پیر، منگل کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔
(4)۔ جائزہ میں کامیاب طلباء کی فہرست نوٹس بورڈ پر ۲۳ شعبان مطابق 16 مارچ بروز جمعرات کو آویزاں کردی جائے گی۔
(5)۔ جائزے میں کامیاب طلباء ۲۵-۲۶ شعبان مطابق 17-18 مارچ تک دفتر دار القرآن سے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے اور سہ پہر 2 بجے تا شام 4 بجے داخلہ فارم لازمی وصول فرمائیں، اس کے بعد داخلہ فارم نہیں دیا جائے گا۔
(6)۔ بوقت داخلہ بچے کی عمر کم از کم مکمل 6 سال اور زیادہ سے زیادہ 9 سال ہونی چاہیے۔
(7)۔ اندراج فارم کے ساتھ بچے کا (ب) فارم ، حالیہ دو عدد تصاویر اور سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں ورنہ فارم منسوخ ہوجائے گا۔
(8) داخلہ قاعدے اور ناظرہ میں ہوگا۔